انٹرنیشنل
عوام کا شدید دباؤ، وزیراعظم نے کرسی چھوڑ دی
EditorStaff Reporter
Dec 12, 2025 · 10:37 AM

’تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کا یقین تھا‘
عوامی مظاہروں اور گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری شدید احتجاج کے بعد بلغاریہ کے وزیراعظم نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
وزیراعظم کے خلاف جمعرات کے روز اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہونا تھی، لیکن ملک کے سربراہ روزن زیلیازکوو نے ووٹنگ کے عمل س سے پہلے ہی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق ملک میں معاشی پالیسیوں اور بڑھتی ہوئی کرپشن کے خلاف عوام مسلسل سڑکوں پر تھے۔
دوسری جانب استعفے کا اعلان کرتے ہوئے بلغارین وزیراعظم نے کہا کہ جبکہ مجھے یقین تھا عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوگی، تاہم میں نے عوام کی آواز سنی اور اپنی کرسی چھوڑ دی۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
