عمران کے بچے پاکستان میں ملاقات پر گرفتار نہیں ہوںگے: خواجہ آصف کی گارنٹی

جمائمہ کا ردعمل سامنے آگیا
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر سابق وزیر اعظم عمران خان کے بچے ان سے ملاقات کے لیے پاکستان آتے ہیں تو انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔
ایک انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے یہ گارنٹی دی کہ عمران خان کے بچوں کو ملاقات کے مقصد سے پاکستان آنے پر کوئی قانونی کارروائی کا سامنا نہیں ہوگا۔ خواجہ آصف کے مطابق حکومت اس معاملے میں شفاف اور ہمدردانہ رویہ اختیار کرے گی۔
خواجہ آصف کے بیان پر سابق وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو تو فون پر بھی بات کرنے کی اجازت نہیں ہے، بلکہ کسی کو بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال ان کے خاندان کے لیے تشویشناک اور غیر منصفانہ ہے۔
خواجہ آصف کا یہ بیان سیاسی حلقوں میں مختلف ردعمل پیدا کر رہا ہے۔ کچھ حلقے اسے مفاہمت کی کوشش قرار دے رہے ہیں، جبکہ بعض اسے صرف بیانات تک محدود قرار دے رہے ہیں۔
