نیشنل
موسیٰ خیل کے ویران مقام سے 4 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد، قتل یا کچھ اور؟
EditorStaff Reporter
Jan 5, 2026 · 10:54 AM

ضلع موسیٰ خیل اور ژوب کی سرحد پر واقع پہاڑی علاقے میں ایک ویران مقام سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ لاشیں ایک دشوار گزار اور دور افتادہ پہاڑی علاقے سے ملی ہیں جہاں رسائی نہایت محدود ہے۔ ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ افراد کو جدید اسلحے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نشانات لاشوں پر پائے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معائنے کے مطابق لاشیں چند دن پرانی ہیں اور فائرنگ قریب سے کی گئی۔
اطلاع ملنے پر لیویز فورس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشیں برآمد کیں، لاشوں کو شناخت اور پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال موسیٰ خیل منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
