درگاہ حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار سے چاندی چوری، چور پکڑا گیا

سی سی ٹی وی فٹج سامنے آگئی
مٹیاری : درگاہ حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار سے چاندی چوری کرنے والے طور کو پولیس نے پکڑ کیا۔ مزار کے گیٹ سے چاندی چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے
پولیس کے مطابق چور نے مزار کے گیٹ کو توڑ کر چاندی چوری کی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے چور گیٹ کے نچلے حصے کو توڑ کر چاندی چوری کر رہا ہے۔
پولیس کے مطابق محکمہ اوقاف کے ملازمین مزار پر ہر وقت موجود ہونے کے باوجود چوری کی واردات پیش آئی، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
ڈی ایس پی مٹیاری کا کہنا ہے کہ ، چور نے چاندی کسی دکاندار کو فروخت کردی ہے۔ فروخت کی جانے والی چاندی جلد ریکور کی جائے گی۔ چاندی ریکوری کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر اوقاف درگاہ حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کی مزار سے چوری کا نوٹیس لیکر غفلت برتنے پر محکمہ اوقاف مزار کے مینجر کو معطل کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
