بزنس
عالمی قرض میں خطرناک اضافہ، دنیا کا قرض 3 لاکھ 46 ہزار ارب ڈالر ہوگیا
EditorStaff Reporter
Dec 10, 2025 · 1:47 PM

گھریلو قرضے بھی بڑھ کر 64 ہزار ارب ڈالر تک جا پہنچے
انسٹیٹوٹ آف انٹرنیشنل فنانس نے اپنی تازہ رپورٹ میں دنیا بھر میں قرضوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو تشویشناک قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2025 کے ابتدائی 9 ماہ میں عالمی قرض میں 26 ہزار ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد دنیا کا مجموعی قرض 3 لاکھ 46 ہزار ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر مالیاتی کارپوریٹس کا قرض بھی بڑھ کر ایک لاکھ ارب ڈالر کے قریب پہنچ گیا ہے۔ عالمی قرضوں میں اضافے کی بڑی وجوہات میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور صاف توانائی کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو قرار دیا گیا ہے، جو آئندہ برسوں میں عالمی مارکیٹ کے ڈھانچے کو بدل سکتی ہیں۔
انسٹیٹوٹ آف انٹرنیشنل فنانس کے مطابق گھریلو قرض بھی 4 ہزار ارب ڈالر بڑھ کر 64 ہزار ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے، جو عالمی معیشت کے لیے مزید دباؤ کا باعث بن رہا ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
