انٹرنیشنل
میانمار فوج کے اپنے ہی شہریوں پر فضائی حملے، 31افراد ہلاک
EditorStaff Reporter
Dec 11, 2025 · 11:13 AM

میانمار کی فوج نے ریاست رخائن کے شہر مروک اُو کی ایک اسپتال پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 31 افراد کو ہلاک اور 68 کو زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے اس لیے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ہے۔
واضح رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب میانمار کی فوج نے 28 دسمبر کو انتخابات کے آغاز کا اعلان کیا ہے، لیکن جمہوریت کے حامی اور باغی گروہ اس عمل کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔
2021 میں میانمار میں فوج نے بغاوت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا، اور اس کے بعد سے ملک شدید خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے۔ فوج کی جانب سے مختلف گروہوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں شہری ہلاکتیں معمول بن گئی ہیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
