بزنس
آئی ایم ایف کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں مزید اضافے کا مطالبہ
EditorStaff Reporter
Dec 14, 2025 · 2:03 PM

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ غریبوں کی مالی مدد کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بجٹ میں اضافہ کرنے پر اطمینان کا اظہار اور پروگرام میں مزید توسیع کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ مستحقین کو زیادہ سے زیادہ مستفید کرنے کے لیے وظیفے کی امدادی رقم 13,500 روپے سے بڑھا کر 14,500 روپے کی جائے اور کفالت پروگرام کی کوریج میں کم از کم 2 لاکھ خاندانوں کا اضافہ کیا جائے۔
آئی ایم ایف کے مطابق بی آئی ایس پی کے بجٹ میں ایڈوانس امدادی پروگراموں پر اخراجات میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس سے کفالت پروگرام کے تحت نقد امداد بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ، کفالت پروگرام کی رقم افراطِ زر کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق مالی سال 2026 کے اختتام تک مستفید خاندانوں کی تعداد 10.2 ملین تک پہنچنے کا امکان ہے،اور نئے گھریلو سروے کے بعد کفالت پروگرام کی امداد میں مزید اضافہ کیا جانا چاہیے۔
آئی ایم ایف نے کنڈیشنل کیش ٹرانسفر پروگرام کی کوریج میں توسیع کی بھی سفارش کی اور کہا کہ بی آئی ایس پی کے بجٹ کا مکمل استعمال پروگرام کے مؤثر نفاذ کے لیے ضروری ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
