نیشنل
کراچی ایئرپورٹ پر جدہ جانیوالے طیارے کے اسٹاف نے ایک مسافر کا پاسپورٹ پھاڑ ڈالا
EditorStaff Reporter
Dec 16, 2025 · 12:10 PM

پاسپورٹ پھاڑنے کی وجہ جان کر دنگ رہ جائیں گے
کراچی:جناح ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائنز کی پرواز کے اسٹاف نے ایک مسافر قدرت اللہ کا پاسپورٹ پھاڑ دیا۔
نجی ملکی ایئر لائن ایئر بلیو کے بورڈنگ کاؤنٹر اسٹاف نے کراچی سے جدہ جانے والے مسافر کا پاسپورٹ پھاڑ کر اس کو اپنے غلطی قرار دیا۔
قدرت اللہ ایئر بلیو کی پرواز پی اے 170 سے جدہ جا رہے تھے، لیکن جناح ٹرمینل کے ٹکٹنگ کاؤنٹر اسٹاف کی غلطی کی وجہ سے ان کا پاسپورٹ پھٹ گیا، جس کی وجہ سے وہ بین الاقوامی پرواز سے سفر نہیں کر سکے اور پرواز مسافر کے بغیر جدہ روانہ ہو گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پھٹے ہوئے پاسپورٹ پر بین الاقوامی سفر ممکن نہیں ہوتا، لہٰذا قدرت اللہ کو سعودیہ جانے کے لیے نیا پاسپورٹ بنوانا پڑے گا۔ مسافر نے اسٹاف کی اس غلطی پر شدید احتجاج کیا، قدرت اللہ جدہ اپنے گروپ کے ساتھ روزگار کے لیے جا رہے تھے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
