انٹرنیشنل
ایرانی کرنسی تباہ: ایک امریکی ڈالر 12 لاکھ ریال کے برابر
EditorStaff Reporter
Dec 4, 2025 · 10:37 AM

عوام کی زندگی اجیرن
ایران کی کرنسی ریال ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں 12 لاکھ ریال کی نئی تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے ناتواں معاشی ڈھانچے پر جوہری پابندیوں کا دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے ریال کی قدر مسلسل گر رہی ہے۔
اس تاریخی گراوٹ کے اثرات ایرانی عوام کی روزمرہ زندگی پر بھی پڑ رہے ہیں، کیونکہ خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور عام شہریوں کے لیے زندگی مزید مشکل ہو گئی ہے۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق، اگر اس رجحان کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ایران میں مہنگائی اور معاشرتی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
