نیشنل
پاک فوج کا دوٹوک مؤقف: دہشتگردی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی
StaffStaff Reporter
Nov 25, 2025 · 4:56 PM

پاکستان جب بھی کارروائی کرتا ہے تو اعلانیہ کرتا ہے اور کبھی بھی عام شہریوں کو نشانہ نہیں بناتا
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان جب بھی کارروائی کرتا ہے تو اعلانیہ کرتا ہے اور کبھی بھی عام شہریوں کو نشانہ نہیں بناتا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی ردعمل ہمیشہ ذمہ دارانہ اور اصولی ہوتا ہے۔
آئی ایس پی آر کی بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی نظر میں دہشتگردوں کی کوئی تقسیم نہیں، نہ ہی "گڈ" اور "بیڈ" طالبان کا کوئی تصور موجود ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ بلاامتیاز جاری ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ خون اور تجارت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ یہ ممکن نہیں کہ پاکستان پر حملے ہوں اور ساتھ ہی تجارتی تعلقات بھی قائم رہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان افغان عوام کے خلاف نہیں بلکہ دہشتگردی کے خلاف ہے۔
ترجمان نے طالبان حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسے ریاست کی طرح فیصلے کرنے چاہئیں، نہ کہ نان اسٹیٹ ایکٹرز کی طرح۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ طالبان حکومت کب تک عبوری حیثیت میں رہے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے کئی واقعات میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں استعمال ہوئیں، اس لیے ان گاڑیوں پر فوری پابندی عائد کی جائے۔
فیض حمید کے ٹرائل سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ یہ قانونی معاملہ ہے، اس پر قیاس آرائی نہ کی جائے۔ جب مقدمہ اپنے حتمی نتیجے پر پہنچے گا تو عوام کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
