انٹرٹینمنٹ
مشہور ہالی وڈ ہدایتکار روب رائنر اہلیہ سمیت گھر میں مردہ پائے گئے
EditorStaff Reporter
Dec 15, 2025 · 11:56 AM

لاس اینجلس: ہالی وڈ انڈسٹری میں اس وقت سوگ چھا گیا جب یہ خبر سامنے آئی کے معروف ہدایتکار روب رائنر اور ان کی اہلیہ اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔
امریکا کی مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ معروف ہدایتکار روب رائنر اور ان کی اہلیہ میشل رائنر لاس اینجلس میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی اور لاس اینجلس پولیس نے واقعے کو قتل کا مشتبہ کیس قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق اہل خانہ کے ایک فرد نے ان کے گھر پہنچنے پر دونوں کو مردہ پایا اور ہمیں آگاہ کیا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
