بنگلادیش کا ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان

اسکواڈ کا بھی اعلان
بنگلادیش کے مشیر برائے کھیل نے اعلان کیا کہ بنگلادیش ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت کا دورہ نہیں کرے گا، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے آج اس فیصلے کا اعلان کیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ہم اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں جوبھارتی کرکٹ بورڈ کی جارحانہ اورفرقہ وارانہ پالیسیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
بھارتی انتہا پسندوں کے دباؤ میں آکر آئی پی ایل سے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ریلیز کیا گیا جس کے بعد بھارت اور بنگلادیشی بورڈ میں کشیدگی بڑھی۔
ذرائع کے مطابق بی سی بی ورلڈکپ میں اپنے میچز سری لنکا میں کرانے کا کہے گا ، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بنگلا دیش کے میچز بھارت میں شیڈولڈ ہیں، بنگلادیش نے تین میچز کلکتہ اورایک میچ ممبئی میں کھیلنا ہے۔
اسکواڈ کا اعلان
بنگلا دیش نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
لٹن کمار داس ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سیف حسن نائب کپتان مقرر کیے گئے ہیں،اس کے علاوہ بنگلادیش کے ساتھ گروپ میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز ،نیپال اور اٹلی کی ٹیمیں شامل ہیں۔
بنگلا دیش کا 7 فروری کو پہلا میچ کلکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈولڈ ہے۔
