خبردار!! ایک جعلی مسیج آپ کا بینک اکائونٹ خالی کرسکتا ہے

نیا سائبر فراڈ
امریکی وفاقی تحقیقات بیورو (ایف بی آئی) نے جی میل اور آؤٹ لک صارفین کے لیے ہنگامی وارننگ جاری کی ہے کہ ایک نیا سائبر فراڈ تیزی سے پھیل رہا ہے، جس میں ہیکرز صرف ایک جعلی میسج کے ذریعے صارف کے بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ہیکرز اصل بینک یا ڈیجیٹل والٹس کی طرح دکھنے والے نوٹیفیکیشنز بھیجتے ہیں اور جیسے ہی صارف ان پر کلک کرتا ہے، وہ OTP اور PIN حاصل کر کے پورا اکاؤنٹ خالی کر لیتے ہیں۔
اس فراڈ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ہیکرز اب مصنوعی ذہانتAI کی آوازیں اور ڈیپ فیک کالز بھی استعمال کر رہے ہیں تاکہ صارفین یقین کر لیں کہ کال یا میسج اصل بینک کی طرف سے ہے۔
ایف بی آئی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی مشکوک لنک پر کلک نہ کریں، مشکوک کالز کا جواب فوری طور پر نہ دیں اور اپنے اکاؤنٹس کی حفاظت کے لیے زیادہ محتاط رہیں، کیونکہ بینک اکثر نقصان کی بھرپائی کے پابند نہیں ہوتے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فراڈ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہر بینک صارف کے لیے خطرہ بن چکا ہے، اس لیے آن لائن مالی سرگرمیوں میں ہوشیاری اور حفاظت لازمی ہے۔
