نیشنل
فیصل آباد: شوہر نے دوسری بیوی کیساتھ ملکر پہلی بیوی کو قتل کردیا
EditorStaff Reporter
Dec 25, 2025 · 10:22 AM

ماموں کانجن کے نواحی چک 550 گ ب میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے مبینہ طور پر دوسری بیوی کے ساتھ ملکر پہلی بیوی کو قتل کر دیا
پولیس ذرائع کے مطابق 38 سالہ مقتولہ صفیہ پروین چار بچوں کی ماں تھی، مقتولہ اور اس کی سوتن ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھیں جہاں اکثر سوتنوں کے درمیان لڑائی جھگڑا رہتا تھا
پولیس ذرائع کے مطابق گھریلو ناچاقی کے باعث ملزم شبیر احمد نے اپنی دوسری بیوی معافیا بی بی کے ساتھ مل کر صفیہ پروین کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کر دیا
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ایس پی صدر مہر سعید سیال موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
