نیشنل
سرگودھا میں پولیس موبائل ٹرین کی زد میں آگئی، 2 اہلکار شہید
EditorStaff Reporter
Dec 16, 2025 · 10:20 AM

سرگودھا میں پولیس موبائل کے ٹرین سے ٹکرانے سے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی یو اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ پولیس کی موبائل ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایس پی یو سے رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں شہید پولیس جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس شہدا کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
