برآمدی اشیا پر ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج ختم

بینکوں کو سرچارج وصولی سے روک دیا گیا
وفاقی حکومت نے تمام برآمدی اشیاء پرایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج ختم کردیا، ایف بی آر نے ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کو آگاہ کرتے ہوئے ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج وصول کرنے سے روکنے کی درخواست کر دی گئی۔
ایف بی آر کے لیٹر کے بعد اسٹیٹ بینک نے بھی تمام بینکوں کو برآمدی اشیاء پر ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج وصولی سے روک دیا، تاہم تمام بینکوں کے سربراہان اور فارن ایکسچینج ڈیلرز کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔
اسٹیٹ بنک نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج سے تمام برآمدات سامان کو فوری استثنیٰ دیتے ہوئے بینکوں کے ذریعے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج کی وصولی پر اسٹیٹ بینک کی ہدایت جاری کردی۔ ای ڈی ایف سرچارج سے تمام برآمدی سامان کو فوری طور پر مستثنیٰ قرار دے دیا۔
بینک نے اے ڈیز کو ہدایات جاری کی ہین کہ وہ ان ہدایات کو پھیلائیں اور ان کی مکمل تعمیل کریں۔
