اسپورٹس
بھارت میں 4 کرکٹرز کرپشن کے الزام میں معطل، میچز کھیلنے پر پابندی
EditorStaff Reporter
Dec 13, 2025 · 10:00 AM

بھارت کی ریاست آسام میں مبینہ کرپشن کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے۔
کرک انفو کے مطابق آسام کرکٹ ایسوسی ایشن (اے سی اے) نے جمعے کے روز امت سنہا، ایشان احمد، امن ٹریپاٹھی اور ابھیشیک ٹھاکوری کو سید مشتاق علی ٹرافی 2025 کے دوران مبینہ طور پر مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پاکر معطل کیا۔
مختلف مقابلوں میں آسام کی نمائندگی کرنے والے چاروں کھلاڑیوں کے خلاف اے سی اے نے اسٹیٹ پولیس کی کرائم برانچ میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔
ان کھلاڑیوں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے سید مشتاق علی ٹرافی میں حصہ لینے والے آسام کے دیگر کھلاڑیوں کو مشکوک سرگرمیوں میں شامل کرنے کی کوشش کی ہے۔
معطلی کے دوران ان کھلاڑیوں پر ریاست کی سطح پر کسی ٹورنامنٹ یا اے سی اے، اس کے ڈسٹرکٹ یونٹس یا متعلقہ کلبز کی جانب سے منعقد کرائے جانے والے میچز پابندی عائد ہوگی۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
