نیشنل
کراچی: مشہور یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلاء نے تشدد کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی
EditorStaff Reporter
Dec 29, 2025 · 2:38 PM

پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو سٹی کورٹ کراچی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
سٹی کورٹ کراچی میں یوٹیوبر رجب کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی ہے۔ وکلاء کی ہڑتال کے باعث رجب بٹ کی درخواست ضمانت پر سماعت عدالت نے بغیر کارروائی کے 13 جنوری تک ملتوی کردی۔ رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں بھی 13 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔
دوسری جانب عدالت آمد پر وکلاء نے یوٹیوبر رجب بٹ پر تشدد کیا۔ وکلا کے بدترین تشدد سے رجب بٹ شدید زخمی ہوگئے،رجب بٹ کے جبڑے اور منہ سے خون بہنے لگا۔
اس حوالے سے وکلاء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد رجب بٹ نے ایک وی لاگ بنایا تھا جس میں انہوں نے مدعی مقدمہ کے حوالے سے کچھ نامناسب الفاظ کہے تھے۔
