موت کے بعد دھرمیندر کی پہلی سالگرہ، ہیما مالنی جذباتی ہوگئیں

سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام
بالی وڈ اداکارہ ہیما مالنی نے اپنے شوہر آنجہانی اداکار دھرمیندر کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا۔
اداکارہ نے دھرمیندر کی 89ویں سالگرہ کے موقع پر ایکس پر پوسٹ لکھی، ہیما مالنی نے دل کے ایموجی کے ساتھ لکھا ’سالگرہ مبارک میرے پیارے۔
انہوں نے پوسٹ میں دھرمیندر بچھڑنے کا ذکر بھی کیا اور لکھا کہ دو ہفتے سے زیادہ گزر گئے ہیں جب آپ مجھے چھوڑ کر گئے، میرا دل ٹوٹ گیا۔

ہیما مالنی نے پوسٹ کے ساتھ کچھ دھرمیندر کے ساتھ کچھ تصاویر بھی شیئر کیں، انہوں نے مزید لکھا کہ آہستہ آہستہ میں اپنی زندگی کو دوبارہ سنبھالنے کی کوشش کر رہی ہوں، یہ جانتے ہوئے کہ آپ ہمیشہ میری روح کے ساتھ رہیں گے۔ ہماری خوشیوں بھری یادیں کبھی نہیں مٹ سکتیں اور جب میں ان لمحوں کو یاد کرتی ہوں تو مجھے سکون اور خوشی ملتی ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے ہمیں خوبصورت سال دیے، ہماری دو بیٹیاں دیں جو ہمارے پیار کی نشانی ہیں اور وہ سب خوشگوار یادیں جو ہمیشہ میرے دل میں رہیں گی۔
ہیما مالنی نے پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ آپ کی سالگرہ پر میری دعائیں ہیں کہ خدا آپ کو سکون عطا کرے، جس کے آپ حقدار ہیں، کیونکہ آپ کے دل میں عاجزی، نرمی اور انسانیت کے لیے محبت تھی۔
واضح رہے کہ دھرمیندر 89 برس کی عمر میں پیر 24 نومبر کو ممبئی میں انتقال کرگئے جس کے بعد ان کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر شدید دکھ کا اظہار کیا۔
