نیشنل
کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، رکشہ میں سوار لڑکی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق
EditorStaff Reporter
Jan 2, 2026 · 7:26 PM

اہلخانہ غم سے نڈھال
کراچی کے علاقے لانڈھی میں چلتی رکشہ میں بیٹھی لڑکی نامعلوم سمت سے گولی لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق 17 سالہ کومل رکشہ میں والدہ اور بھائی کے ساتھ گھر جا رہی تھی۔ نامعلوم سمت سے اچانک گولی رکشہ کا شیشے کو توڑتی ہوئی لڑکی کو لگی۔
ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ جس علاقے میں لڑکی کو گولی لگی، وہاں پولیس اور مسلحہ افراد کے درمیان مقابلہ جاری تھا۔ لگتا ہے کہ مقابلے کے دوران لڑکی فائرنگ کی زد میں آ گئی۔ علاقے میں سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
واقعے کے بعد کومل کے اہلخانہ غم سے نڈھال۔ ورثا کا کہنا ہے کہ کومل فرسٹ ایئر کی طالبہ اور دو بھائیوں کے اکلوتی بہن تھی، کومل اپنی فیملی کے ساتھ نانی کے گھر سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی کہ واقعہ پیش آیا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
