خیبرپختونخوا میں پولیس وین پر حملہ، 5 اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے شہر کرک کے علاقے گرگری میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں شدت پسندوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعے کے فوراً بعد ڈی پی او اور دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعاقب جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرگری کے علاقے میں قدرتی گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور یہ علاقے ملک کے مختلف حصوں میں گیس کی ترسیل کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔
گزشتہ کچھ عرصے سے کرک اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں عسکریت پسندوں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حملے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سزا دی جائے گی۔
