ہوم/نیشنل/راولپنڈی: شوہر کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر بیوی کو عمر قید، خاتون کے بوائے فرینڈ کو پھانسی کی سزا
نیشنل
راولپنڈی: شوہر کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر بیوی کو عمر قید، خاتون کے بوائے فرینڈ کو پھانسی کی سزا
EditorStaff Reporter
Dec 24, 2025 · 12:02 PM

راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شوہر کے قتل کے ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے بیوی کو عمر قید جبکہ اس کے آشنا کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔
قتل کیس کا فیصلہ جج نادیہ اکرام ملک نے سنایا، اس دوران عدالت کے مطابق مقتول کی اہلیہ ثانیہ کو شوہر کے قتل میں ملوث ہونے پر عمر قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، جبکہ اس کے آشنا جنید بھٹی کو سزائے موت اور 4 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔
عدالت نے ملزمہ ثانیہ کو شواہد مٹانے کے جرم میں مزید 7 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ، جبکہ سازش اور قتل میں معاونت کے جرم میں بھی 7 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
اسی طرح جنید بھٹی کو غیر قانونی طور پر گھر میں داخل ہونے کے جرم میں 7 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
