انٹرنیشنل
بھارت کو ایک اور عالمی رسوائی کا سامنا
EditorStaff Reporter
Dec 15, 2025 · 11:49 AM

بھارت کی جگ ہنسائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد عالمی فورم پر بھی بھارت کو اس وقت منہ کی کھانی پڑی جب اس کو جدید ٹیکنالوجی کے اہم عالمی اتحاد پیکس سیلیکا سے نکال دیا گیا۔
پیکس سیلیکا اتحاد کامقصد قابلِ اعتماد اتحادیوں کے ساتھ محفوظ سلیکون سپلائی چین قائم کرنا ہے۔

خبر ایجسی ادارے کے مطابق بھارتی اپوزیشن نے ڈیجیٹل اتحاد ’پیکس سیلیکا‘ سے بھارتی بےدخلی پر سوالات اٹھا تے ہوئے پیکس سیلیکا سے بھارت کے اخراج کو مودی حکومت کی عالمی سطح پرانتہائی گراوٹ قرار دے دیا۔
بھارتی اپوزیشن رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ مئی میں پاکستان کےہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست عالمی سطح پر رسوائی کی اہم وجہ ہے۔
جے رام رمیش کا کہنا تھا کہ 10مئی کے بعد امریکا کی جانب سے پیکس سیلیکا سے بھارت کو نکالا جانا حیران کن نہیں ہے۔
