نیشنل
چار سدہ میں شادی تقریب کے دوران مکان کی چھت گرگئی، 5بچوں سمیت 6افراد جاں بحق
EditorStaff Reporter
Jan 4, 2026 · 1:35 PM

خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 5 خواتین زخمی ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ شبقدر کے علاقے خیرآباد میں پیش آیا، واقعے کے وقت گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک مکان کی چھت گر گئی۔ جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور اس کی تین بیٹیاں بھی شامل ہیں، جبکہ مجموعی طور پر مرنے والوں میں 5 بچے شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی خواتین کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے پشاور اور خیبر سے شبقدر آئے تھے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
