نیشنل
کتے کے کاٹنے کے بعد ہونے والی خطرناک بیماری ریبیز نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی
EditorStaff Reporter
Dec 25, 2025 · 1:34 PM

جیکب آباد سے تعلق رکھنے والا 12 سالہ بچہ ریبیز کا شکار ہوکر انتقال کرگیا، بچے کو 2 روز قبل تشویشناک حالت میں انڈس اسپتال کورنگی منتقل کیا گیا تھا۔
ڈاکٹرز کے مطابق 2 ماہ قبل آوارہ کتے نے بچے کے دونوں ہاتھوں اور ٹانگ پر کاٹا تھا، 2 ماہ بعد فل بلون ریبیز اینسیفلائٹس کی علامتیں ظاہر ہوئی، علامات میں ہائیڈروفوبیا، ایروفوبیا اور شدید بے چینی لاحق تھی۔
ڈاکٹرز کے مطابق بیماری خطرناک مرحلے میں داخل ہوچکی تھی، بچے کو صرف درد کش دوائیں دی جارہی تھیں۔
سندھ بھر میں اب تک 21 سے زائد ریبیز سے اموات رپورٹ ہوچکی ہیں، رواں سال کراچی کے تین بڑے اسپتالوں میں 52 ہزار کتوں کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
رواں سال سندھ بھر میں کتوں کےکاٹنےکے 2 لاکھ84 ہزار 138 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
