نیشنل
پی آئی اے کی فروخت کی تیاری، نیلامی کب ہوگی؟ شہبازشریف نے تاریخ بتا دی
EditorStaff Reporter
Dec 3, 2025 · 7:25 PM

نیلامی میڈیا پر براہ راست نشر ہوگی
وزیر اعظم شہبازشریف نے آج قومی ائیرلائن کی نجکاری میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور کہا کہ نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے.
شہباز شریف نے اعلان کیا کہ نیلامی 23دسمبر کو ہوگی, نیلامی کا عمل میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائےگا۔
قومی ائیرلائن کی نجکاری میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قومی ائیر لائن کی دنیا بھر میں پروازوں کی بحالی سے سمندرپارمقیم پاکستانیوں کے لیےسہولت ہوگی۔ سیاحتی شعبےکی ترقی کے لیے بھی قومی ائیرلائن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرناضروری ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
