نیشنل
یوٹیوبرعادل راجہ اور شہزاد اکبر کو ہمارے حوالے کیا جائے،پاکستان کی برطانیہ کو درخواست
EditorStaff Reporter
Dec 4, 2025 · 4:10 PM

کب حوالگی ممکن؟
حکومت پاکستان نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کے لیے برطانیہ سے باضابطہ درخواست کر دی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات میں پاک-برطانیہ تعلقات، سکیورٹی تعاون اور غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کی واپسی پر بات چیت ہوئی۔
محسن نقوی نے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں اور ان کی فوری حوالگی ضروری ہے۔
وزیر داخلہ نے پراپیگنڈا کرنے والے شہریوں کے خلاف ٹھوس شواہد بھی برطانوی حکام کو فراہم کیے۔
محسن نقوی کا مؤقف: "آزادی اظہار پر یقین رکھتے ہیں، مگر فیک نیوز ہر ملک کے لیے سنگین مسئلہ ہے۔"
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
