نیشنل
موجودہ نظام سیاسی پارٹیوں کو ریجمنٹ کی طرح چلانا چاہتا ہے: مصطفیٰ نواز کھوکھر
EditorStaff Reporter
Dec 20, 2025 · 1:03 PM

عمران خان کو سنائی گئی سزا کی مذمت
اسلام آباد: اسلام آباد میں اپوزیشن کی قومی کانفرنس کے موقع پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مصطفی نواز کھو کھر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مقبول رہنما ہیں، ان کو دی گئی سزا کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جبر اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے، میڈیا پر بھی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں، ادھر جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف بھی فیصلہ سنایا گیا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملک میں موجودہ نظام تمام شہریوں کو غلام بنانا چاہتا ہے۔ یہ سیاسی جماعتوں کو ریجمنٹ کے طور پر چلانا چاہتے ہیں۔ ہم بانی پی ٹی آئی کو سنائی گئی سزا کو نہیں مانتے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
