نیشنل
علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
EditorStaff Reporter
Dec 5, 2025 · 1:27 PM

آڈیو لیکس کیس
آڈیو لیکن کیس:علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد:
اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
عدالت کے جج نصر من اللہ بلوچ نے سماعت کے دوران کیس کے شریک ملزم کو پیش کیا۔ علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے، اس پر عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔
علی امین کی غیر حاضری کی وجہ سے فرد جرم کی کارروائی 20 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
