نیشنل
شادی ہو گئی، یہاں تک کہ بچے ہو گئے، تنخواہ نہ ملی
EditorStaff Reporter
Nov 25, 2025 · 1:35 PM

سکھر میں چھوٹے قد والے بھائیوں نے کمشنر اور میئر کو عدالت سے نوٹس کرادیا
سکھر کی عدالت میں ایک کیس کی سماعت کے دوران حیران کردینے والا انکشاف ہوا،چھوٹے قد والے دو بھائی،بارہ سال کی نوکری… مگر تنخواہ ایک بار بھی نہیں!
سکھر میں پیش ہوا ایک ایسا معاملہ جسے سن کر خود عدالت بھی حیران رہ گئی۔ دو بھائی—عتیق الرحمان اور مجیب الرحمان—جو قد میں چھوٹے مگر عزم میں بڑے ہیں، بارہ سال سے سرکاری دفاتر میں ایمانداری سے ڈیوٹی انجام دیتے رہے، مگر تنخواہ؟ سرکار شاید وہ باب ’بھول‘ گئی تھی!
یہ دونوں بھائی اسپیشل کوٹے پر میونسپل اور کمشنر آفس میں ملازمت کرتے ہیں۔ عدالت میں ان کے وکیل نے بتایا کہ 12 سال سے یہ روزانہ ڈیوٹی دیتے ہیں، شادی ہوچکی ہے، بچے بھی ہیں، مگر گھر کا چولہا ’امید‘ پر جل رہا ہے کیونکہ تنخواہ کا سایہ بھی نہیں ملا۔
عدالت نے جب یہ افسوسناک صورتِ حال سنی تو فوری نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور میئر سکھر کو 9 دسمبر کو طلب کرلیا۔ ساتھ ہی دونوں بھائیوں کو اسپیشل کوٹے کے تحت مستقل کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
