نومنتخب میئر نیویارک ظہران ممدانی انتظامیہ کی اہم رکن مستعفی، وجہ سامنے آگئی

نیویارک: نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کی نئی انتظامیہ کی اہم رکن کیتھرین المونتے ڈا کوسٹا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق کوسٹا نے یہ اقدام اس وقت اٹھایا جب ان کی ایک عشرے پرانی یہود مخالف سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آئی، جسے اینٹی ڈیفیمیشن لیگ نے شیئر کیا۔
کوسٹا نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ پوسٹس سن 2000 اور 2012 میں کی گئی تھیں اور ان کا کوئی تعلق ان کی موجودہ اقدار یا کردار سے نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک یہودی بچوں کی ماں ہیں اور ان کی اصل شناخت اور اقدار اس پوسٹ کی نمائندگی نہیں کرتیں۔
کوسٹا کو نئے میئر کے آفس آف اپائنٹمنٹس کی سربراہ مقرر کیا گیا تھا، لیکن اس تنازع کے بعد میئر ممدانی نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا۔
واضح رہے کہ نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی یکم جنوری 2026 کو عہدے کا چارج سنبھالیں گے اور ان کی نئی ٹیم کی تشکیل اس استعفیٰ کے بعد نئی صورت اختیار کر گئی ہے۔
