انٹرنیشنل
میکسیکو میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، حادثے میں 13 افراد ہلاک، 98زخمی
EditorStaff Reporter
Dec 29, 2025 · 10:31 AM

میکسیکو کے صوبہ اوساکا میں ایک خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا جس میں 13 افراد جاں بحق اور 98 زخمی ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت ہوا جب ٹرین قصبہ نزندا کے قریب ایک موڑ کاٹتے ہوئے پٹری سے اتر گئی۔ اس وقت ٹرین میں 241 مسافر اور 9 عملے کے ارکان سوار تھے۔ 98زخمیوں میں سے 5 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور باقی مسافروں کو بحفاظت ٹرین سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔
اوساکا کے گورنر نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ متاثرین کی مدد کے لیے ریاستی اور وفاقی ادارے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔
حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
