ہوم/انٹرنیشنل/امریکا کا یوکرین۔روس امن منصوبہ روس کیلئے قابلِ قبول، زیلنسکی تیار نہیں: ٹرمپ کا دعویٰ
انٹرنیشنل
امریکا کا یوکرین۔روس امن منصوبہ روس کیلئے قابلِ قبول، زیلنسکی تیار نہیں: ٹرمپ کا دعویٰ
EditorStaff Reporter
Dec 8, 2025 · 10:12 AM

امریکی صدر کا اہم بیان سامنے آگیا
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی روس–یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے واشنگٹن کی جانب سے تیار کردہ امن منصوبہ قبول کرنے کے لیے فی الحال تیار نہیں ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے مطابق روس نے اس منصوبے پر عمومی رضامندی ظاہر کر دی ہے، مگر یوکرین کی جانب سے حتمی پیش رفت نہیں ہو رہی۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکی اور یوکرینی وفود کے درمیان کئی روز تک مذاکرات ہوئے، جن میں بہت سے مثبت نکات سامنے آئے۔ تاہم، امریکی صدر کے بقول زیلنسکی نے ابھی تک دستاویزات خود نہیں پڑھی، حالانکہ ان کی ٹیم کے کئی ارکان اس منصوبے کے حق میں ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کو یقین نہیں کہ زیلنسکی اس وقت اس ڈیل پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہیں، اگرچہ ماسکو نے منصوبے کو قابلِ قبول قرار دیا ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
