دلچسپ
پیدائش کے 6دن بعد بچی کے دانت نکل آئے، ڈاکٹرز دنگ رہ گئے
EditorStaff Reporter
Dec 8, 2025 · 3:52 PM

دنیائے طب کا نایاب کیس
شارجہ میں ایک غیر معمولی طبی واقعہ سامنے آیا ہے جہاں پیدائش کے صرف چھ دن بعد ایک بچی کے دانت نمودار ہو گئے۔ ڈاکٹرز نے اس کیس کو انتہائی نایاب قرار دیا ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق نومولود مہرا عبدالرّحمٰن کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور وہ مکمل طور پر صحتمند ہے۔
ماہرین کے مطابق ایسے دانتوں کو ’ولادی دانت‘Natal Teeth کہا جاتا ہے، جو یا تو پیدائش کے فوراً بعد یا چند دنوں میں ظاہر ہوتے ہیں۔
بچی کے والد نے بتایا کہ وہ اپنی نومولود بیٹی کے منہ میں دانت دیکھ کر خوشی کے ساتھ ساتھ حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ جس کے بعد انہوں نے فوراً ڈاکٹر کو آگاہ کیا۔
بچی کے والد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ مہرا بالکل خوش اور صحت مند ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
