اسپورٹس
جاوید میانداد دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل
EditorStaff Reporter
Dec 17, 2025 · 11:23 AM

کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و لیجنڈ بیٹر جاوید میانداد کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔
سابق ٹیسٹ کپتان کراچی میں قومی ادارہ امراض قلب پہنچے، ڈاکٹرز نے ان کے ضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد اینجیوگرافی کی اور رپورٹ کے مشاہدے کے بعد اُن کو صحت مند قرار دے دیکر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
جاوید میانداد نے گھر روانگی سے قبل اپنے مداحوں کے لیے پیغام دیا کہ میں بہت بہتری محسوس کر رہا ہوں، اللہ کا کرم رہا اور قوم کی دعائیں رہیں تو صحت میں مزید بہتری آئے گی۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
