نیشنل
بلوچستان میں آج ایک بھی ٹرین نہیں چلے گی، مگر کیوں؟
EditorStaff Reporter
Dec 25, 2025 · 10:26 AM

وجہ سامنے آگئی
سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر آج بلوچستان بھر میں ٹرین سروس مکمل طور پر معطل رہے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ فیصلہ ناگزیر حالات کے باعث کیا گیا ہے۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج پشاور کے لیے جانے والی جعفر ایکسپریس، کراچی کے لیے بولان میل اور پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو معطل کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ سے چمن کے درمیان چلنے والی چمن ٹرین بھی آج نہیں چلائی جائے گی۔
ریلوے حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ سفر سے قبل ٹرینوں کے شیڈول سے متعلق تازہ معلومات حاصل کریں، جبکہ سکیورٹی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔
