نیشنل گیمز پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے تحفظات کا اظہار کردیا

حکومت سندھ کو خط لکھ دیا
نیشنل گیمز پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے تحفظات کا اظہار کردیا، حکومت سندھ کو خط ارسال
کراچی: 35 نیشنل گیمز پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے تحفظات کا اظہار کردیا،، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر حکومت سندھ کو خط ارسال کردیا۔
خط کے مطابق 35 ویں نیشنل گیمز میں کھلاڑیوں کے انتخابات میں غیر قانونی فیڈریشنز کو شامل کیا گیا،، جس باکسنگ فیڈریشن پر پابندی ہے اور جسے ورلڈ باڈی تسلیم نہیں کرتی اسے نیشنل گیمز میں شامل کیا گیا ہے۔ ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پابندی کا شکار ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو نیشنل گیمز میں شامل کیا گیا، تاہم ویٹ لفٹنگ فیڈریشن پر عالمی ڈوپٹنگ تنظیم کی سفارش پر پابندی عائد ہے۔
خط کے مطابق بیس بال فیڈریشن کے سیکریٹری فخر شاہ پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائد ہے تو فخر شاہ بیرون ملک بیٹھ کر نیشنل گیمز میں کیسے شامل ہیں؟ ایتھلیٹکس فیڈریشن کے انتخابات غیر قانونی قرار دیئے جاچکے ہیں اور ایتھلیٹکس فیڈریشن کیسے نیشنل گیمز کے لئے کوئی نمائندہ نامزد کرسکتی ہے۔
خط میں زور دیا گیا کہ سندھ حکومت مذکورہ معاملات کا دوبارہ جائزہ لے اور نیشنل گیمز میں قانونی فیڈریشن کو ہی شامل کئے جائیں۔
