انٹرنیشنل
سعودیہ میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں دو پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی
EditorStaff Reporter
Dec 22, 2025 · 10:11 AM

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں دو پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دی گئی۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دونوں پاکستانی شہریوں نے ہیروئن
اور دیگر منشیات اپنے جسم کے مختلف حصوں میں چھپا کر سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش
کی تھی، جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں افراد کو موت سنائی سزائے اور سپریم کورٹ کی جانب سے اپیلیں مسترد ہونے کے بعد شاہی فرمان کے تحت ان کی سزا پر عمل درآمد کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق دونوں پاکستانی شہریوں کو 21دسمبر کو مکہ مکرمہ میں سزائے موت دی گئی۔
وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث افراد کو سخت ترین قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا تاکہ معاشرہ اس خطرناک لعنت سے محفوظ رہ سکے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
