نیشنل
سی ڈی اے میں بھی جعلی ملازمین نکلے
EditorStaff Reporter
Dec 5, 2025 · 1:30 PM

مقدمی درج
سی ڈی اے میں جعلی دستاویزات پر 58ملازمین بھرتی،مقدمہ درج
اسلام آباد:
وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے میں جعلی دستاویزات کے ذریعے بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے 58 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی تعلیمی اسناد اور سرٹیفکیٹ کے ذریعے سی ڈی اے میں نوکریاں حاصل کیں۔
ان ملازمین نے جعلی دستاویزات کے ذریعے سیکیورٹی گارڈ، لفٹ آپریٹر، ڈرائیور اور ٹیوب ویل آپریٹر کی نوکریاں حاصل کیں۔
مقدمے کے مطابق ملزمان نے جعل سازی کے ذریعے گریڈ 5 سے گریڈ 14 تک کی نوکریاں حاصل کیں اور صوبائی میرٹ کوٹہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھرتی ہوئے۔
ایف آئی اے کے مطابق سی ڈی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
