نیشنل
جماعت اسلامی کا موجودہ نظام کیخلاف 21 دسمبر کو احتجاج کا اعلان
EditorStaff Reporter
Dec 14, 2025 · 3:33 PM

لاہور:امیر جماعت اسلامی نے لاہور میں کارکنوں کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گلے سڑے نظام کے خلاف پورے ملک میں تحریک چلائیں گے، ناانصافی کے نظام کے خلاف مل کر کھڑا ہونا ہوگا۔
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کا نفاذ ہونا چاہیے، خاندانی سیاست نے بلدیاتی نظام کو کمزور کر کے رکھ دیا ہے اس لیے خاندانی سیاست کو بدلنا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر ہو یا دیہات، ووٹر کو اس کے ووٹ کا حق ملنا چاہیے، شہری جس کو ووٹ دے اسی کو پارلیمان میں بھیجاجائے، نوازشریف نے 70 فیصد سے زیادہ حرام ووٹ لیے ان سے کون پوچھے گا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
