انٹرٹینمنٹ
پاکستان کے IT سیکٹر کی سالانہ برآمدات میں 14 فیصد اضافہ رکارڈ
EditorStaff Reporter
Dec 19, 2025 · 12:16 PM

کراچی: اسٹیٹ بینک نے پاکستان سے آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر 2025 میں پاکستان کے آئی سیکٹر کی برآمدات میں سالانہ 14 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ نومبر 2025 میں پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات 35 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہی۔ نومبر 2024 میں پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات 31 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہی تھی۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے 5 ماہ میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم رواں مالی سال کے 5 ماہ میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات ایک ارب 79 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ گزشتہ مالی سال کے 5 ماہ میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات 1 ارب 51 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی تھی۔
ادھر پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن نے برآمدات میں اضافے کو خوش آئند قراردیا ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
