ہوم/نیشنل/پی ٹی آئی سےغیرقانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے: شہباز شریف کا دو ٹوک موقف
نیشنل
پی ٹی آئی سےغیرقانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے: شہباز شریف کا دو ٹوک موقف
EditorStaff Reporter
Dec 23, 2025 · 11:58 AM

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی واقعی سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہے تو حکومت بھی بات چیت کے لیے تیار ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ کوئی بات چیت ممکن نہیں، صرف وہ معاملات زیر غور آ سکتے ہیں جو جائز اور قانونی ہوں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ آج کل پی ٹی آئی اور ان کے ساتھی ڈائیلاگ کی بات کر رہے ہیں، اور اگر وہ واقعی سنجیدہ ہیں تو حکومت بھی بات چیت کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی ضروری ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
