ہوم/latest/امریکی خارجہ پالیسی میں پاکستان کامیاب اور بھارت نقصان اٹھانے والا ملک قرار: امریکی جریدے کے ہوشربا انکشافات
latest
امریکی خارجہ پالیسی میں پاکستان کامیاب اور بھارت نقصان اٹھانے والا ملک قرار: امریکی جریدے کے ہوشربا انکشافات
EditorStaff Reporter
Dec 25, 2025 · 1:55 PM

امریکی جریدے فارن پالیسی نے اپنی تازہ رپورٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی کے تناظر میں پاکستان کو نمایاں کامیاب ملک اور بھارت کو واضح طور پر نقصان اٹھانے والے ممالک میں شامل قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی 2025 کی خارجہ پالیسی نے عالمی سطح پر کچھ ممالک کو فائدہ پہنچایا جبکہ دیگر ممالک کو چیلنجز اور نقصان اٹھانا پڑا۔
امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے نئے امریکی فریم ورک میں فائدہ اٹھایا اور علاقائی سطح پر اپنی اہمیت بڑھائی،چین نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے ذریعے فائدہ حاصل کیا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، شام، ارجنٹینا: مختلف اقتصادی اور سیاسی مواقع سے فائدہ اٹھانے والے ممالک میں شامل۔
جریدے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے باعث بھارت نے کچھ اقتصادی اور سیاسی مواقع کھوئے، جس سے اس کی عالمی پوزیشن متاثر ہوئی،وینیزویلا، ایران، جنوبی افریقہ، کینیڈا: دیگر ممالک جنہوں نے امریکی پالیسیوں سے نقصان اٹھایا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے نئی خارجہ پالیسی کے تحت علاقائی سطح پر اپنی سیاسی اور اقتصادی اہمیت بڑھائی، کامیاب ممالک نے امریکی پالیسی کے ذریعے سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع حاصل کیے،بھارت نے کئی تجارتی، دفاعی اور سفارتی مواقع کھوئے، جس سے اس کی عالمی ساکھ متاثر ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی خارجہ پالیسی نے عالمی طاقت کے توازن میں تبدیلی کی نشاندہی کی ہے، جہاں کچھ ممالک کے لیے فائدہ اور کچھ کے لیے نقصان واضح ہوا، کامیاب ممالک نے امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات مضبوط کیے، جبکہ نقصان اٹھانے والے ممالک کو اپنی خارجہ پالیسی میں نئی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کے تحت فوائد حاصل کر کے عالمی اور علاقائی سطح پر اپنی اہمیت بڑھائی، جبکہ بھارت کو نقصان اٹھانا پڑا اور اس کی عالمی پوزیشن میں کمی آئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ امریکی خارجہ پالیسی عالمی سیاست اور خطے کی طاقت کے توازن میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
