انٹرٹینمنٹ
بھارتی اداکارہ ملائکہ شراوت کی وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب میں شرکت،مداح حیران
EditorStaff Reporter
Dec 21, 2025 · 10:37 PM

ملائکہ کا خواب پورا
اداکارہ نے انسٹاگرام پر وائٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والی تقریب کی تصاویر شیئر کیں۔
تقریب کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ ٹرمپ کی جانب سے کرسمس پارٹی تھی جس کا انعقاد واشنگٹن ڈی سی میں ہوا۔
اس سالانہ تقریب میں انتہائی محدود اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی چند نمایاں شخصیات کو ہی مدعو کیا جاتا ہے۔
دعوت ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملائکہ شراوت نے لکھا کہ وائٹ ہاؤس کے کرسمس ڈنر میں مدعو ہونا ان کے لیے کسی خواب سے کم نہیں اور وہ اس موقع پر بے حد شکر گزار ہیں۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سراہا تو کچھ نے سوالات کیے کہ ان کو کیسے وائٹ ہاؤس کی تقریب میں مدعو کیا گیا ۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
