انٹرنیشنل
مشرقی بحرالکاہل میں 3 مشتبہ منشیات بردار کشتیوں پر امریکی حملہ، 8 افراد ہلاک
EditorStaff Reporter
Dec 16, 2025 · 10:46 AM

مشرقی بحرالکاہل میں تین مشتبہ منشیات بردار کشتیوں پر امریکی فوج کے حملے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی سدرن کمانڈ کے مطابق یہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی،حملے میں تینوں کشتیوں پر موجود افراد مارے گئے، جبکہ امریکی افواج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
دوسری جانب امریکی وزیر دفاع نے بتایا کہ موجودہ کارروائی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر کی گئی، جس کا مقصد منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف موثر اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
