دلچسپ
راولپنڈی میں بلی نے ریسکیو عملے کی دوڑیں لگوادیں
StaffStaff Reporter
Dec 16, 2025 · 5:54 PM

ماجرا کیا ہے ؟؟؟؟
ڈیالہ روڈ کے مقام پر ایک رہائشی علاقے میں کے لوہے کی جالی میں بلی پھنس گئی، جس نے نہ صرف مقامی لوگوں بلکہ ریسکیو اہلکاروں کو بھی دوڑانے پر مجبور کر دیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق بلی کافی دیر تک دردناک آوازیں نکال رہی تھی، جس پر فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی۔
ریسکیو کی ٹیم فوراً موقع پر پہنچی اور صورتحال کا جائزہ لیا،عملے کے مطابق م بلی اس طرح جالی میں پھنس گئی تھی کہ معمولی حرکت بھی اس کی جان کے لیے خطرناک ہو سکتی تھی۔
ریسکیو اہلکاروں نے خصوصی آلات اور احتیاطی تدابیر استعمال کرتے ہوئے بلی کو آہستہ آہستہ جالی سے آزاد کیا۔ بلی زخمی تھی، مگر اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے اسے مزید نقصان سے بچا لیا گیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
