اسپورٹس
پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز کھیلے جائیں گے؟
EditorStaff Reporter
Dec 16, 2025 · 12:48 PM

تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں
پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے میچز کے شیڈول کی تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 3مئی 2026ء کو 5مختلف شہریوں میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 2026 کا آغاز 26 مارچ سے ہو گا۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ کے اس ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے،جن میں سے ہر ایک ٹیم کو کم از کم 10 میچز کھیلنے کا موقع ملے گا۔
پی ایس ایل کے پہلے مرحلے میں 28 میچز ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں 4 ٹیمیں شامل ہوں گی۔
سپر فور مرحلہ کھیلا جائے گا، جس میں ہر ٹیم 3 میچز کھیلے گی۔ اس مرحلے کے 12 میچز کے بعد، ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں پلے آف میں حصہ لیں گی۔ ایونٹ 39 دن چلے گا اور ایجوت شائقین کرکٹ کے لیے دلچسپ مقابلوں سے بھرپور ہوگا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
