نیشنل
جعلی ویزوں پر برطانیہ جانیوالے 5 پاکستانی شارجہ سے ڈی پورٹ
EditorStaff Reporter
Dec 6, 2025 · 12:48 PM

لاہور پہنچتے ہی گرفتار
شارجہ سے جعلی برطانوی ویزوں کے ذریعے سفر کرنے کی کوشش کرنے والے 5 پاکستانی شہریوں کو واپس پاکستان بھیج دیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان کے مطابق، مسافروں کو لاہور ایئر پورٹ پہنچتے ہی حراست میں لے لیا گیا۔
ترجمان ایف اے آئی نے بتایا کہ ملزمان اس سال وزٹ ویزے پر لاہور سے ملائیشیا گئے تھے اور وہاں سے انہوں نے جعلی دستاویزات کے ذریعے شارجہ سے برطانیہ جانے کی کوشش کی۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے ایجنٹوں کی مدد سے یہ جعلی ویزے حاصل کیے تھے۔
مزید برآں ملزمان کو انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
