سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، کراچی میں بارش سے پہلے ہی سردی بڑگئی

کہاں کہاں بارش ہوگی؟
کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، کراچی میں بارش سے پہلے ہی سردی بڑگئی۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کل کراچی میں ہلکی بارش بھی
ہو سکتی ہے، بارش سے پہلے ہی کراچی میں موسم مزید سرد ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 76 فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہلکی رفتار کی ہوائیں چل رہی ہیں۔
آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں دن کے وقت موسم خشک اور رات کو سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق 30 دسمبر کی رات کراچی میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ حیدرآباد، بدین، ٹھٹہ، میرپورخاص اور تھرپارکر کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ یہ بارشوں کا سلسلہ ملک بھر میں 2 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش ہوگی جبکہ خیبرپختونخوا کے بالائی
حصوں میں برفباری زیادہ شدت کے ساتھ ہو سکتی ہے۔
