نیشنل
بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو پاکستان میں این او سی جاری، پاکستان میں اب قانونی قرار
EditorStaff Reporter
Dec 12, 2025 · 7:59 PM

پاکستان کرپٹو کونسل کے اعلامیے کے مطابق این او سی کا اداروں کے ساتھ مشترکہ مشاورت اور باضابطہ جائزہ کارروائی کے بعد جاری کیا۔
بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کوپاکستان میں ابتدائی تیاری اورمشاورتی سرگرمیاں شروع کرنےکی اجازت مل گئی اور یہ این او سی مکمل آپریٹنگ لائسنس نہیں ہے۔
اس حوالے سے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ این اوسی فریم ورک کا آغاز مالی نظم اور ذمہ دارانہ جدت کےعزم کا ثبوت ہے، پی وی اے آر اے دنیا کی پہلی اےآئی سے چلنے والی ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بن رہی ہے، اتھارٹی نے ایویلیوایشن سسٹم، ریکروٹمنٹ پورٹل، اے آئی اسسٹڈ ٹول متعارف کرا دیا ہے، اس ٹول سے نگرانی کی صلاحیت میں بہتری آئی ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
